اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت نے اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کی قیا دت سے بجٹ امور پر تفاق رائے پیدا کرنے کیلئے وفاقی بجٹ سے متعلق تمام اجلاس ری شیڈول کردئیے،قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس چوتھی بار ملتوی کر دیا گیا ،وزیراعظم کی زیرصدارت اب کل ہوگا، اکنامک سروے بھی 9کے بجائے 11 جون کو پیش کیا جا ئیگا، بجٹ 12جون کو پیش کرنے کا فیصلہ، صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف کی ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کے نتیجے میں یہ اتفاق رائے حاصل کرلیا گیا ،قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس چوتھی بار ملتوی کردیا گیا ،وزیراعظم نےقومی اقتصادی کونسل کاآج بروز منگل ہونے والااجلاس ملتوی کردیا ،کابینہ ڈویژن نے اجلاس ملتوی کرنے سے متعلق کونسل ارکان کو آگاہ کرنے کا نوٹس بھجوادیا ہے۔