• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول نے بہتر مہم چلائی، شہباز، آخر بیٹا کس کا ہے؟ زرداری کا جواب

اسلام آباد ( طاہر خلیل، رانا غلام قادر ) وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری کے مابین پیر کو ایوان صدر میں اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو مبارکباد پیش کی اور مسکراتے ہوئےکہا کہ نوجوان بلاول نے ہم سے بہتر انتخابی مہم چلائی۔ ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ آخر بیٹا کس کا ہے! علاوہ ازیں ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان الیکشن میں اکثریتی سیاسی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے۔وزیراعظم نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کامیاب امیدواروں کو بھی شاباش دی ہے جنہوں نے اچھا مقابلہ کیا اور شفاف اور پرامن انتخابات پرالیکشن کمیشن کو بھی شاباش دی۔ انھوں نے گلگت بلتستان میں شفاف ،پرامن اور سیاسی سرگرمیوں سے بھرپور الیکشن کے انعقاد پر گلگت بلتستان کی عوام کو بھی مبارکباد دی اور کہا کہ سیاسی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت پر گلگت بلتستان کے عوام بھی خصوصی تحسین کے لائق ہیں۔

اہم خبریں سے مزید