• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ میں اہم فصلوں کا ہدف 3.6 اور دیگر کا 4.2 فیصد رکھنے کی تجویز

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)آئندہ مالی سال دو ہزار چھبیس، ستائیس کے لیے اہم فصلوں کاہدف تین اعشاریہ چھ فیصد اوردیگر فصلوں کا ہدف چار اعشاریہ دوفیصد رکھنے کی تجویز ہےجبکہ آئندہ مالی سال مجموعی سرمایہ کاری کا ہدف پندرہ فیصد تجویز کیا گیا ہے ۔سرکاری دستاویزکےمطابق آئندہ مالی سال نیشنل سیونگز کاہدف 14.3فیصد،فکسڈ انوسٹمنٹ کا ہدف13.3فیصد،پبلک اور جنرل گورنمنٹ انوسٹمنٹ کا ہدف 3 فیصد اور پرائیویٹ انوسٹمنٹ کا ہدف 10.3 فیصد رکھنے کی تجویز دی گئی ہے-دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کاٹن جیننگ 2.5، لائیو اسٹاک کا ہدف 3.9 فیصد،جنگلات 3.2 اور فشنگ کا ہدف 1.5 فیصد مقرر کرنے کی تجویز ہے-اسی طرح آئندہ مالی سال مینوفیکچرنگ کا ہدف 5.8 فیصد،بڑی صنعتوں کا 4.5 اور چھوٹی صنعتوں کا ہدف 7.2 فیصد مقرر کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید