کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر ایران چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ کشیدگی بڑھنے پر سفری انتباہ جاری، نئی دہلی کا ایران کے سفر سے بھی گریز کا مشورہ، سفارت خانے کو صورتحال پر تشویش ہے۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق بھارت نے مغربی ایشیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔