• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ آفریدی نے این ای سی میں شرکت عمران سے ملاقات سے مشروط کردی

پشاور(سٹاف رپورٹر) وزیر اعلی کے پی سہیل آفریدی نے این ای سی میں شرکت عمران سے ملاقات سےمشروط کردی ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال کی سربراہی میں وفاقی مذاکراتی ٹیم نے ملاقات کی۔ ملاقات میں عمران خان سے مشاورت و ملاقات، قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) کے اجلاس، صوبے کے مالی و آئینی حقوق، ضم شدہ اضلاع کے ترقیاتی فنڈز، توانائی، گندم کی فراہمی، پن بجلی منصوبوں اور دیگر اہم بین الحکومتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے وفاقی وفد پر واضح کیا کہ خیبرپختونخوا کے ساتھ مسلسل امتیازی اور غیر منصفانہ رویہ اختیار کیا جا رہا ہے اور اگر صوبے کے جائز آئینی و مالی حقوق سے مسلسل انکار کا سلسلہ برقرار رہا تو این ای سی اجلاس میں شرکت مشکل ہو جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید