کراچی (نیوز ڈیسک) ترجمان انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ سی ایم ایچ راولاکوٹ کے محاصرے میں کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح عناصرکی فائرنگ سے ان کے اپنے ہی 3 افراد مارےگئے۔ آزاد کشمیر میں منگل کے روز بلائی گئی احتجاجی کال سے قبل ہونے والی جھڑپوں میں 11 افراد جاں بحق اور 70سے زائد زخمی ہو گئے ہیں، دوسری جانب 7جون کو راولاکوٹ میں پولیس اہلکاروں پرتشدد اورلاش کی بےحرمتی کی گئی،راولاکوٹ کا کنٹرول سیکورٹی فورسز نے سنبھال لیا، ترجمان انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس آزاد کشمیر کے مطابق 7 جون کو کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح عناصر نے راولا کوٹ میں امن و امان خراب کرنے کی کوشش کی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر منصوبہ بندی کے تحت فائرنگ کی گئی۔ترجمان آئی جی آزاد کشمیر نے بتایاکہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح عناصر نے سی ایم ایچ راولا کوٹ کا محاصرہ کیا جس کے باعث اسپتال کی معمول کی طبی خدمات اور سرگرمیاں شدید متاثر ہوئیں تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بردباری، تحمل اور ذمہ داری کا کیا۔