• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کراچی کے ٹیکس کا 5 فیصد بھی شہر پر خرچ کرنے کو تیار نہیں، حافظ نعیم

کراچی( اسٹاف رپوٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی فارم 47 کی پیداوار ہے جس نے کراچی میں عوامی مینڈیٹ تسلیم نہیں کیا اور مئیر شپ پر قبضہ کیا،آج کراچی کے عوام بے شمار مسائل کا شکار ہیں اور بوند بوند پانی کو ترس رہے ہیں۔کراچی کے عوام کے لیے آج تک کے فور منصوبہ نہیں بنایا گیا۔ صوبائی حکومت کراچی کے عوام کے ساتھ تعصب کررہی ہے اور کراچی سے وصول کیے جانے والے ٹیکسوں کا 5 فیصد بھی کراچی پر خرچ کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ ایک طرف کراچی اور سندھ پر پیپلز پارٹی کو مسلط کیا گیا تو دوسری طر ف ایم کیو ایم جو ایک پولنگ بوتھ بھی نہیں جیت سکی تھی اسے قومی و صوبائی اسمبلی کی سیٹیں دیدی گئیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کی شب کورنگی کراسنگ اور سعدی ٹاؤن میں جماعت اسلامی کے تحت جاری ملک گیر ممبر شپ مہم کے سلسلے میں لگائے گئے کیمپوں کے دورے کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر قائم مقام امیر جماعت اسلامی کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈوکیٹ،لانڈھی ٹاؤن کے چیئر مین عبد الجمیل،امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ،امیر ضلع ایئر پورٹ محمد اشرف، رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق و دیگرنے بھی خطاب کیا۔
اہم خبریں سے مزید