• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’زومبیڈ‘‘ 11 روز میں 30.6 کروڑ روپے کمانے کا نیا سنگ میل عبور

کراچی (جنگ نیوز) جیو فلمز اور فلم والا پکچرز کی پیشکش ”زومبیڈ“ نے پاکستانی باکس آفس پر کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کرتے ہوئے صرف 11روز میں30کروڑ 60لاکھ روپے کا شاندار بزنس کرکے ایک نیا سنگ میل عبور کرلیا ہے،جیو فلمز اور فلم والا پکچرز کی پیشکش، ہر شو ہاؤس فل، سینما گھروں کے باہر سولڈ آؤٹ کے بورڈز آویزاں۔ فلم کی غیرمعمولی مقبولیت کے باعث تمام شوز مسلسل ہاؤس فل جا رہے ہیں جبکہ کئی سینماگھروں کے باہر ”سولڈ آؤٹ“ کے بورڈز آویزاں کردیئے گئے ہیں۔ عیدالاضحی کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم نے گیارہ دنوں میں ریکارڈ کمائی کرکے باکس آفس کو بھی حیران کردیا ہے۔فلم کی منفرد کہانی، سنسنی خیز مناظر، شاندار ویژول ایفیکٹس اور فنکاروں کی متاثرکن اداکاری کو بھی ہر طرف سراہا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی فلم کے چرچے ہیں جبکہ فیملیز اور نوجوانوں کی بڑی تعداد اب بھی ایڈوانس بکنگ کے لئے سینما گھروں کا رخ کر رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید