کراچی (اسد ابن حسن) دو وفاقی تحقیقاتی ادارے کئی یوم سے حساس معلومات اکٹھی کر رہے ہیں جن میں کراچی کے چند ریسٹورنٹ کے مالکان اور رفاہی اداروں کے کرتا دھرتا بڑے پیمانے پر منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔ آئی ایم ایف نے جس طرح ریئل اسٹیٹ میں ٹریڈ بیسڈ منی لانڈرنگ کی نشاندہی کی تھی اسی طرح پاکستان کو یہ اطلاعات بھی فراہم کی گئی ہیں کہ پاکستان کے مشہور ریسٹورینٹس اور خاص طور پر کراچی کے چند مشہور ریسٹورنٹس بے انتہا منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔