اسلام آباد ( نامہ نگار خصوصی) اسحاق ڈار کی سربراہی میں پاکستان میں "برقی گاڑیوں" کو تیزی سے فروغ دینے کیلئے اہم مشاورتی اجلاس نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایک مسا بقتی جدید آٹو موٹو ایکو سسٹم کی اہمیت زور دیا ہے جو مستقبل کی اقتصادی ترقی اور ماحولیاتی استحکام میں معاون ثابت ہو انہوں نے یہ بات اسلام اباد میں آٹو اور آٹو پارٹس پالیسی کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں پاکستان میں برقی گاڑیوں کو تیزی سے فروغ دینے پر خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا ۔