اسلام آباد (عاصم جاوید، ساجد چوہدری) اسلام آباد ہائی کورٹ نے کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کی درخواست نمٹاتے ہوئے انکوائری میں دفاع کیلئے مبینہ انتظامی و مالی بے ضابطگیوں کی شکایات درخواست گزار کو فراہم کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ عدالت نے کہا ہے کہ درخواست گزار پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری متعلقہ ریکارڈ انکوائری کمیٹی میں پیش کرنے کے پابند ہوں گے۔