کراچی (نیوز ڈیسک)مودی کے وعدے کے باوجود بھارتی طلبہ کا احتجاج جاری، وزیر تعلیم کے استعفے کا مطالبہ، بھارتی وزیر اعظم نے امتحانی پرچوں کے لیک پر سخت کارروائی ، فاسٹ ٹریک عدالتوں کے قیام کا وعدہ کیا، طلبہ نامطمئن ، کاکروچ جنتا پارٹی کا دھرنا اور احتجاج جاری رکھنے کا اعلان، حکومت نے ہفتے تک جواب دینے کے لیے مہلت مانگ لی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں امتحانی پرچوں کے لیک کے خلاف جاری ملک گیر طلبہ احتجاج وزیراعظم نریندر مودی کی یقین دہانی کے باوجود ختم نہ ہو سکا۔