اسلام آباد( رانا غلام قادر )اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ19میںترقی کیلئے لازمی مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے لیے28افسروں کی نئی نامزدگیوں کی منظوری دے دی ہے۔جبکہ چھافسران کی نامزدگیاں مؤخر کی گئی ہیں۔47واں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس 27 جولائی سے کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ میں شروع ہوگا۔تمام نامزد افسران کو فوری طور پر متعلقہ نیپا میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا تربیت کے لیے افسران کو ریلیو نہ کرنے پر محکمانہ کارروائی کا انتباہ کیا ہے۔ تین بار لازمی تربیت میں شرکت نہ کرنے والے افسر کی ترقی متاثر ہو سکتی ہے۔