• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی سندھ کی’’مرسوں مرسوں سندھو نہ ڈیسوں‘‘ احتجاجی ریلی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ کے پانی کی کٹوتی کے خلاف پیپلز پارٹی سندھ کے تحت جمعہ کو موسی لین سے لیاری گیٹ تک سندھو دریاء کے پانی پر ڈاکے کیخلاف "مرسوں مرسوں سندھو نہ ڈیسوں" احتجاجی ریلی نکالی گئی۔احتجاجی ریلی کی قیادت پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کی۔نثار کھوڑو نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھو کے پانی پر زیادتیاں بند نہ ہونے کی صورت میں پیپلز پارٹی سندھ احتجاجی تحریک کے تیسرے مرحلے میں سندھ بھر میں ڈویژن سطح پر جلسے کرے گی۔سندھو کے پانی پر ڈاکے کے خلاف آج سندھ بھر میں 130 مقامات پر احتجاج کیا گیا ہے۔ "پانی زندگی ہے اور پانی کے بغیر زندگی نہیں چل سکتی، ہم کسی کو زندگیاں نہیں چھیننے دیں گے۔ ریلی میں یوسف بلوچ، جاوید ناگوری، رؤف ناگوری، خلیل ہوت۔
اہم خبریں سے مزید