اسلام آباد ( نامہ نگار خصوصی )پاکستان سمیت آٹھ عرب اسلامی ممالک نے مسجد اقصی الحرم الشریف میں اسرائیل کی اشتعال انگیزی اورانتہا پسندی، اسرائیلی وزراء کی قیادت میں آباد کاروں کے مسلسل بڑے پیمانے پر دھاوا بولنے، احاطے میں اسرائیلی پرچم لہرانے اور دیگر اشتعال انگیز اقدامات کی شدید مذمت کی ہے، پاکستان، مصر، ترکیہ، انڈونیشیا، اردن، قطر، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ یہ اشتعال انگیز اور ناقابل برداشت اقدامات ہیں۔