کراچی (جنگ نیوز)”پاکستان گاٹ ٹیلنٹ“ میں سنسنی خیز اور حیران کن ایکٹس، پکسل انٹرٹینمنٹ اور جیو ٹیلی ویژن کے اشتراک سے پیش کیے جانے والے ریلیٹی شو ”پاکستان گاٹ ٹیلنٹ“کی نئی قسط اس ہفتے سنسنی، حیرت اور دلچسپ لمحات سے بھرپور ہوگی، جس میں ناظرین کو ایسے منفرد اور حیران کن ایکٹس دیکھنے کو ملیں گے جو انہیں آخری لمحے تک تجسس میں مبتلا رکھیں گے۔ شو کے دوران ججز میں شامل معروف اداکارہ مہوش حیات ایک دلچسپ مائنڈ گیم کا حصہ بنیں گی، جس میں نا صرف ان کی ذہانت بلکہ ناظرین کے اندازے بھی آزمائش سے گزریں گے۔ اس کے علاوہ حاضرین کو ایسے حیرت انگیز اسٹیج ایکٹس بھی دکھائے جائیں گے جن میں ایک فنکار آنکھ سے ڈوری نکالنے کا مظاہرہ کرے گا، جبکہ ایک اور خطرناک Trick اچھے اچھوں کی گردن سے سریا نکال دے گی۔