کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر میں جمعہ کے روز ہونے والی بارش کے پیشِ نظر کے-الیکٹرک نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بالخصوص نشیبی علاقوں میں حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کریں اور احتیاط برتیں۔ کے-الیکٹرک کی فیلڈ ٹیمیں صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہیں اور کسی بھی مقامی نوعیت کے مسائل سے نمٹنے کے لیے الرٹ پر ہیں۔ بجلی کا نظام مجموعی طور پر مستحکم رہا اور تقریباً 90 فیصد فیڈرز سے بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری رہی، جبکہ بعض علاقوں میں حفاظتی نقطۂ نظر کے باعث عارضی طور پر بجلی کی فراہمی معطل کی گئی۔