ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام 28مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے عامر سے ڈاکووں نے 18ہزار موبائل فونز وغیرہ لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے حمزہ تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے طاہر تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے یحی تھانہ بی زیڈ کے علاقے احسن رضاکوتوالی کے علاقے عمرا کے موبائل فونز نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر چھین کر فرار ہوگئے تھانہ گلگشت کے علاقے ذیشان سے دو ڈاکو نقدی موبائل چھین کر لے گئے تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقے غلام سرور کی موٹرسائیکل نامعلوم ملزمان نے چھین لی تھانہ صدر کے علاقے عرفان سے مسلح ڈاکووں نے نقدی موبائل لوٹ لیا تھانہ مظفر آباد کے علاقے اسماعیل سے مسلح ڈاکو 50ہزار موٹرسائیکل موبائل لے گئے تھانہ ممتاز آباد کے علاقے احسان سے جھپٹا مارکر موبائل چھین لیا جبکہ تھانہ نیو ملتان کے علاقے شکیل احمد کی نقدی و سونا اسماعیل کا موبائل کامران کی نقدی 32ہزار تین موبائل فونز ایل سی ڈی سیتل ماڑی کے علاقے اللہ وڈھایا کی موٹرسائیکل بدھلہ سنت کے علاقے نثار احمد کا سولر انورٹر بی زیڈ کے علاقے سعدیہ طارق کی نقدی وغیرہ کوتوالی کے علاقے باقر منظور کا موبائل ڈی ایچ اے کے علاقے عبدالباسط کی نقدی و موبائل ارشد کا سامان مخدوم رشید کے علاقے اشفاق کے طلائی زیورات موبائل سٹی شجاع آباد کے علاقے لطیف کا موبائل سٹی جلالپور کے علاقے مشتاق کی نقدی طلائی جیولری وغیرہ مظفر آباد کے علاقے ہاشم کا سونا وغیرہ وسیم عباس کا موبائل قطب پور کے علاقے منور کا موبائل ممتاز آباد کے علاقے حسن کی موٹرسائیکل اور یوسف کا میٹر بجلی چوری ہوگئے ۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔