ملتان (سٹاف رپورٹر)محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں فارمرز ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن کے تعاون سے اربن فاریسٹ کے موضوع پر تین روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں طلبہ و طالبات فیکلٹی اور سٹاف نے شرکت کی ۔پروگرام کے ماسٹر ٹرینر ڈاکٹر مقرب علی اور ڈاکٹر گلزار اختر تھے۔ شرکاء کو اربن فاریسٹ بنانے اور اس کی دیکھ بھال کے متعلق تمام امور پر آگاہی مہیا کی گئی۔محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں 2 ہزار درختوں پر مشتمل اربن فارسٹ لگایا گیا ہے تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں سول سوسائٹی اور طلبہ کی آگاہی ہو سکے۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر مبشر مہدی تھے جبکہ ڈاکٹر طاہر ڈپٹی ڈائریکٹر ای۔ پی آئی نے بھی خصوصی شرکت کی اور شرکا کو اربن فارسٹ کی جدید عملی مہارتوں سے اجاگر کیا۔ محمد سہیل پروجیکٹ آفیسر ایف ڈی او نے طلبہ کی آگاہی کے لیے اربن فورسٹ کی عملی مہارتوں کے کتابچے بھی تقسیم کیے۔