• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشی کے الزام میں 24افراد کیخلاف مقدمات درج

ملتان (سٹاف رپورٹر ) پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 24افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔ شاہ رکن عالم پولیس نے ملزم دلاور سے 20لیٹر ملزم عبداللہ سے 10لیٹر ملزم عاطف سے 20لیٹر ملزم عبدالرحمان سے 20لیٹر ملزم زوہیب سے 15لیٹر شراب سیتل ماڑی پولیس نے ملزم علی حسن سے 15لیٹر شراب کوتوالی پولیس نے ملزم شہباز سے 1100گرام چرس صدر پولیس نے ملزم جمیل سے 10لیٹر شراب قادر پورراں پولیس نے ملزم اجمل سے 1080گرام چرس بستی ملوک پولیس نے ملزم افتخار سے 2500گرام ہیروئن سٹی شجاع آباد پولیس نے ملزم بلال سے 120گرام چرس صدر شجاع آباد پولیس نے ملزم اللہ یار سے 1050گرام آئس ملزم خالد سے 510گرام آئس راجہ رام پولیس نے ملزم بلال سے 1080گرام ہیروئن ملزم مدثر سے 60لیٹر شراب سٹی جلالپور پولیس نے ملزم عامر سے 530گرام چرس صدر جلالپور پولیس نے ملزم بشارت سے 1100گرام ہیروئن جلیل آباد پولیس نے ملزم علی حسن سے 20لیٹر شراب چہلیک پولیس نے ملزم جیون سے 530گرام چرس مظفر آباد پولیس نے ملزم سلمان سے 15لیٹر شراب قطب پور پولیس نے ملزم ارشد سے 150لیٹر شراب شاہ شمس پولیس نے ملزم عمران سے 530گرام چرس اور ملزم زوہیب سے 10لیٹر شراب برآمد کرلی ۔پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید