• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اولیاءاللہ کے مزارات رشد و ہدایت کا مرکز ہیں، قاری محمد ناصر میاں خان

ملتان(سٹاف رپورٹر) سجادہ نشین خانقاہ حامدیہ و مہتمم جامعہ اسلامیہ خیرالمعاد قاری محمد ناصر میاں خان نقشبندی مجددی نے کہا ہے کہ اولیاءاللہ کے مزارات رشد و ہدایت کا مرکز ہیں، صاحبزادہ قاری بہاو الدین محمد میاں نقشبندی مجددی نے ساری عمر قران و سنت کی دعوت کو عام کیا پاک و ہند میں دینی مدارس اور مساجد کی ترویج و قیام کیلئے اپنے آپ کو وقف کر دیااس دور میں اولیاءاللہ کی تعلیمات کی روشنی میں دہشتگردی کو ختم کیا جا سکتا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ اسلامیہ خیرالمعاد میں ماہانہ ختم خواجگان ودرس قرآن اور آفتاب ولایت حضرت صاحبزادہ قاری بہاو الدین محمد میاں نقشبندی مجددی کی یاد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،علامہ مفتی منیر احمدباروی نے بھی خطاب کیا مفتی زاہد عباس نقشبندی ،قاری نذیر احمد، مفتی سردار احمد سہروردی، صوفی سجاد حامدی ،محمد ثمر حامدی، شکیل حامدی ،فدا حامدی، محمد الیاس حامدی، مفتی محمد حنیف قادری، حماد محبوب، مولانا سجاد حامدی‘ قاری رشید حامدی، قاری عثمان حامدی، فیصل وارثی‘ حاجی ایوب حامدی،حاجی مقبول الٰہی‘ حافظ ظفر قریشی ،عبدالقادر عالم ،قاری توفیق حامدی ، قاری یعقوب، عبدلقیوم حامدی، سعید مننن، عابد علی حامدی ،محمد اخلاق ‘راؤ ساجد حامدی ‘عارف حامدی‘ باقر علی‘ شہباز حامدی‘ ارشد حامدی ،سلیم حامدی‘ فیاض حامدی‘ راشد حامدی‘ بلال حامدی ، جمیل حامدی، مرشد نیازی، معین الدین‘ بابر نیازی اور مریدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید