• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر رانا عبدالرحمٰن کی عمر قید کی سزا معطل

ملتان (سٹاف رپورٹر) لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ کے ججز مسٹر جسٹس صادق محمود خرم اور مسٹر جسٹس محمد امجد رفیق پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سابق چیئرمین بلدیہ خانیوال اور پیپلز پارٹی کے خانیوال سے قومی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈر رانا عبدالرحمن کی قتل کے مقدمہ میں دفعہ 109 کے تحت دی گئی عمر قید کی سزا کو معطل کر دیا ہے۔ ملزم رانا عبدالرحمن کی جانب سے قانون دان رانا آصف سعید نے اپیل دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سیشن عدالت خانیوال نے زیر دفعہ 109 کے تحت قتل کے مقدمہ میں عمر قید کی سزا سنا دی تھی وہ انصاف اور قانون کے خلاف ہے استغاثہ کی کہانی خود تضاد کا شکار ہے انہوں نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے جو سزا سنائی ہے وہ قانون کی نظر میں درست نہیں ہے ۔ استغاثہ اس کیس کو ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے جبکہ عدالت نے محض استغاثہ کی شہادت پر انحصار کرتے ہوئے سزا سنا دی جو کہ انصاف کے بنیادی تقاضوں کے منافی ہے اپیل کنندہ قتل کی ایف ائی ار میں نامزد نہیں ہے۔
ملتان سے مزید