• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باپ بیٹا کے قتل کے الزام میں 5افراد کیخلاف مقدمہ درج ،ورثا کا لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج

ملتان(سٹاف رپورٹر) ممتاز آباد پولیس نے دہرے قتل کے الزام میں عورتوں سمیت 5افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ پولیس کو گرین گارڈن کوٹ ربنواز کے رہائشی عبدالرحمان نے درخواست دیتے ہوئے بتایا کہ علی رضا عرف کاکا ماچھی نے میرے ساتھ جھگڑا کرکے زخمی کردیا ،میرے بھائی محمد عثمان ، محمد اذان محمد زمان میرے والد محمد راشد وہاڑی سے میری حالت دریافت کرنے گھر آئے تو ملزمان جنید ، جمشید اور علی رضا عرف کاکا ماچھی نے سیدھی فائرنگ شروع کردی ملزمان کی والدہ ریاض بی بی عرف شازیہ اور آمنہ نے اپنی چھت سے اینٹیں برسائیں، فائرنگ کی وجہ سے میرا والد راشد ‘ بھائی عثمان جاں بحق ، بھائی اذان اور زمان زخمی ہوگئے‘دریں اثنا دوہرے قتل میں جاں بحق ہونیوالے باپ بیٹا کی لاشوں کو کوٹ ربنواز چوک پر رکھ کر ورثا نے شدید احتجاج کیا،پولیس نے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی یقین دھانی کرائی تو مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا ۔
ملتان سے مزید