• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ متوازن نہ ہوا تو عوام کیساتھ ناانصافی ہوگی‘ جمعیت علماء اسلام

ملتان (سٹاف رپورٹر ) جمعیت علماء اسلام ملتان کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود،جنرل سیکرٹری نور خان ہانس ،سرپرست حافظ محمد عمر شیخ،ڈویژنل صدر بزنس فورم محمد امجد ضیاء،ضلعی سیکریٹری اطلاعات رانا محمد سعید، سٹی امیر قاری محمد یاسین ،مولانا محمد یوسف مدنی،قاری عبدالرؤف‘ جاوید اقبال کالرو،منظور احمد کالرو،محمد سفیان مغل نے بجٹ کے حوالے سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ متوازن نہ ہوا تو یہ ملک کی 26 کروڑ سے زائد غریب عوام کے ساتھ انتہائی ناانصافی ہوگی اسی لیے آئی ایم ایف کے ایماء کی بجائے غریب قوم کے مفاد میں غریب دوست بجٹ دیا جائےجو پہلے ہی بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی بدحالی کی وجہ سے شدید پریشانی سے دوچار ہیں اور معاشی مسائل در مسائل کی وجہ سے غریب عوام خودکشیوں پر مجبور ہو رہی ہے بجٹ میں پٹرولیم مصنوعات پر 142 روپے لیوی ٹیکس ختم کیا جائے ،بجلی کے بلوں میں بھی 100 فیصد کمی کی جائے۔
ملتان سے مزید