• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع راولپنڈی کی آبادی میں سالانہ71ہزار5سو نفوس کا اضافہ

راولپنڈی (راحت منیر/ اپنے رپورٹر سے) ضلع راولپنڈی کی آبادی میں سالانہ 71ہزار 5سو نفوس کا اضافہ ہورہا ہے جبکہ 20ہزار کے لگ بھگ اموات ہو رہی ہیں۔ یونین کونسلوں سے حاصل کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2026کے دوران 4ہزار 484بچے پیدا ہوئے۔ جن میں 2304لڑکے اور 2180 لڑکیاں ہیں جبکہ ایک ماہ میں اموات کی تعداد ایک ہزار 118ہے۔ جن میں 611مرد اور 507خواتین تھیں۔ ضلع راولپنڈی کی آبادی میں2025میں 71ہزار 523نفوس کا اضافہ ہوا جبکہ 20ہزار21نے وفات پائی۔ راولپنڈی میں 47 ہزار 318بچے پیدا ہوئے، 11ہزار 221کا انتقال ہوا۔ گوجر خان میں 12ہزار 456بچے پیدا ہوئے، 4ہزار 695کا انتقال ہوا۔ کلرسیداں میں 3ہزار 817بچے پیدا ہوئے۔
اسلام آباد سے مزید