• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی طرف سے مقامی کالج میں روڈ سیفٹی آگاہی سیمینار

ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن محفوظ پنجاب کے سلسلہ میں سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی طرف سے مقامی کالج میں روڈ سیفٹی آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں سی ٹی او ملتان محمد نبیل کھوکھر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سیمینار میں طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سیمینار میں کالج انتظامیہ اور ٹریفک ایجوکیشن یونٹ ٹیم نے شرکت کی۔ سی ٹی او ملتان نے اپنے خطاب میں روڈ ڈسپلن قائم کرنے کیلئے ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے پر زور دیا۔ اس موقع پر کالج میں موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ وین (پنک وین) بھی موجود رہی جہاں سے طلبہ و طالبات نے ڈرائیونگ لائسنس اور پولیس خدمت مرکز کی سہولت سے استفادہ کیا۔ سی ٹی او ملتان نے مہمانوں کو یادگاری سرٹیفکیٹ بھی پیش کیے۔
ملتان سے مزید