• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2002 سے 2026 تک ریٹائر ہونیوالے ملازمین دہری پنشن اور واجبات کے مستحق ہیں، ارشد گجر

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد ارشد گجر نے کہا ہے کہ اکاؤنٹنٹ جنرل بلوچستان سے موصول ہونے والی لسٹ کے مطابق 2002 سے مئی 2026 تک ریٹائر ہونے والے متعدد سرکاری ملازمین دہری پنشن کی بحالی اور واجبات کے مستحق ہیں، تاہم معلومات کے فقدان کے باعث بہت سے افراد اپنے قانونی حق سے فائدہ نہیں اٹھا سکے۔ اس سلسلے میں بلوچستان پینشنر ز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا ایک اہم اجلاس صدر حاجی محمد ارشد گجر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سیکرٹری احمد علی درانی، ایگزیکٹو ممبران محمد اقبال مروت، منظور احمد سر فرہ، مشتاق احمد ایڈووکیٹ، غلام نبی شاہوانی اور سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلوچستان نصیب اللہ بازئی نے خصوصی شرکت کی۔ ایسوسی ایشن نے 72 سال یا اس سے زائد عمر کے مستحق ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے ورثا سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے کیسز کی جانچ اور رہنمائی کے لیے ایسوسی ایشن کے دفتر سے رابطہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ مستحق پنشنرز کے معاملات متعلقہ حکام تک پہنچانے اور ان کے حقوق کے حصول کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔
کوئٹہ سے مزید