• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس سول سرونٹس ترمیمی بل پر غور موخر

اسلام آباد( نیو زرپورٹر) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ نے"سول سرونٹس (ترمیمی) بل، 2026" کا جائزہ لینے کے بعد بل کومزید غور کیلئے موخر کردیا جبکہ کمیٹی نے سٹینڈرڈ ٹائم (تشریحِ حوالہ جات) (ترمیمی) بل، 2026 منظور کر لیا ،کمیٹی کو پاکستان سپر لیگ کے مالیاتی ڈھانچے پر بریفنگ دی گئی ، اجلاس بدھ کو کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر رانا محمود الحسن کی زیر صدارت منعقد ہوا،کمیٹی نے ابتدا میں حکومت کی جانب سے پیش کردہ "سول سرونٹس (ترمیمی) بل، 2026" کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ موجودہ قواعد کے تحت وفاقی سرکاری ملازمین سے متعلق متعدد فیصلے وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کی منظوری سے مشروط ہیں۔
اہم خبریں سے مزید