کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ نے ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر جوان قوم کا فخر ہیں ، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی شہداء کی عظیم قربانیاں قومی تاریخ کا روشن باب ہیں اور ان کی خدمات کو ہمیشہ قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھا جائے گاانہوں نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور سوگوار خاندانوں کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔