پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے ملک میں خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد اور جنسی جرائم پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے ایک ایسا پیغام شیئر کیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی۔
مریم نفیس نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں لکھا ہے کہ جانوروں پر چیزوں کی آزمائش کرنے کے بجائے زیادتی کے مجرموں پر ٹیسٹ کریں۔
اداکارہ کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھرپور توجہ ملی اور بہت سے افراد نے اسے مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کرتے ہوئے حمایت کا اظہار کیا۔
ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ایسے مجرموں کو طبی تحقیق کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے، جبکہ دوسرے صارف نے اسے اب تک کا بہترین خیال قرار دیا۔
ایک اور شخص نے رائے دی کہ تیزاب گردی کرنے والوں کے ساتھ بھی ایسا ہی سلوک ہونا چاہیے۔