• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرائط پر اختلافات کے باوجود امریکا اور ایران معاہدے کے قریب، متن پر اتفاق ہوگیا، شہباز دستخط آن لائن ہونگے، عراقچی

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وزیراعظم شہباز شریف نے تصدیق کی ہے کہ ایران اور امریکا کے در میان امن معاہدے کے متن پرحتمی اتفاق ہوگیا ہے اور پاکستان اب اگلے اقدامات کو حتمی شکل دینے کے لیے دونوں فریقوں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے‘امن اتنا قریب کبھی نہیں تھا جتنا اب ہے۔ جمعہ کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے جاری ثالثی کی سنجیدہ کوششوں کے درمیان ہم امن معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی خواہش رکھنے والوں کی جانب سے مسلسل غلط معلومات کی مہم سے پوری طرح آگاہ ہیں۔شور شرابہ کو ایک طرف رکھتے ہوئے ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ امن معاہدے کے متن پر متفقہ حتمی فیصلہ ہو چکا ہےاور پاکستان اب اگلے اقدامات کو حتمی شکل دینے کے لیے دونوں فریقوں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے ۔ وزیر اعظم نے اس ٹویٹ میں امریکی صدر ٹرمپ‘ نائب صدر جے ڈی وینس‘ وزیر خارجہ مارکوروبیو‘ اسٹیو وٹکوف ‘صدر مسعود پزشکیان اور وزیر خارجہ عباس عراقچی کو بھی ٹیگ کیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید