کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ممتاز خطیب علامہ صادق عباس عابدی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں انتخابات کا پر امن انعقاد حکومت کی ذمہ دارانہ پالیسی ،عوام اور سیاسی جماعتوں کے مشترکہ تعاون کا نتیجہ ہے ، انہوں نے کہا کہ تمام منتخب نمائندوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے پر توجہ دیں۔