• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شدید موسمی خرابی 3 پاکستانی پروازوں کا بھارتی فضائی حدود میں سفر

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) پنجاب میں شدید موسمی خرابی کی وجہ سے 3 پاکستانی پروازوں نے اے ٹی سی امرتسر کے تعاون سے مختصر دورانیہ کیلئے بھارتی فضائی حدود میں سفر کیا۔ لاہور دبئی کی پرواز 9P-514 خراب موسم کے باعث راستہ بھٹک کر قصور کے قریب سے رات 9:13 بجے بھارتی حدود میں داخل ہوئی اور بھارتی پنجاب میں 20 منٹ تک سفر کرتے ہوئے بہاول نگر کے قریب رات 9:33 بجے پاکستانی فضائی حدود میں واپس آئی۔ لاہور جدہ کی پرواز 9P-586 خراب موسم سے بچاؤ کی کوشش میں رات 8:52کنگن پور کے قریب سے بھارتی حدود میں داخل ہو کر رات 8:56بجے سلیمانکی کے قریب سے واپس پاکستان نے حدود میں آئی۔ دمام سے لاہور کی پرواز پی ایف 743حویلی لکھا کے قریب 8:59 بجے بھارتی حدود میں جا پہنچی جو 6منٹ سفر کرکے 9:05 بجے قصور کے قریب پاکستانی حدود میں واپس آئی۔

اہم خبریں سے مزید