اسلام آباد (جنگ نیوز) پاکستان ریلوے کیڈر کی افسر مس شیریں حنا اصغر نے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی 2026 کی تقرری کے سلسلے میں ہونے والے امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔ شیریں حنا اصغراس وقت اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں ڈپٹی سیکرٹری (کیریئر پلاننگ-I) کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ یہ امتحان ائی بی اے کراچی کے تحت منعقد گزشتہ ماہ منعقد کئے گئے تھےجس میں پاکستان بھر سے سینکڑوں سرکاری افسران نے شرکت کی تھی۔