• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکاؤٹس کی تربیت، ترکیہ حکومت، ٹیکا اور آئی ایچ ایچ کے شکر گزار ہیں، غوث علی شاہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق وزیر اعلیٰ سندھ اور سابق چیف اسکاؤٹ کمشنر جسٹس (ر) غوث علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم برادر ملک ترکیہ کی حکومت ، ٹیکا اور آئی ایچ ایچ کے مشکور ہیں جنہوں نے سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے اسکاؤٹس کو ریسکیو کی عالمی معیار کی پانچ مختلف مراحل میں تربیت فراہم کی ، امید ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان محبت کا سفر جاری رہے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے محمد صدیق میمن اسکاؤٹس آڈیٹوریم میں منعقدہ ایڈوانس سرچ ان نیچر اینڈ اربن ریسکیو ٹریننگ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سابق صوبائی محتسب اعلی اعجاز علی خان نے کہا کہ ٹیکا اور آئی ایچ ایچ کی جانب سے سندھ اسکاؤٹس کو فراہم کی گئی ریسکیو کی تربیت نے مجھے بے حد متاثر کیا میں امید کرتا ہوں کہ مستقبل میں سندھ اسکاؤٹس کو اور زیادہ تربیت کے مواقع میسر آئیں گے ۔ سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے کمشنر جسٹس (ر) حسن فیروز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات، حادثات اور ہنگامی حالات میں تربیت یافتہ رضا کاروں کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے، ایڈوانس سرچ اینڈ اربن ریسکیو جیسی تربیت نوجوانوں کو عملی مہارتوں سے آراستہ کرتی ہے اور انہیں معاشرے کی خدمت کے قابل بناتی ہے۔جسٹس (ر) ندیم اظہر صدیقی نے سندھ اسکاؤٹس کو کامیابی کے ساتھ تربیت مکمل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی ، صوبائی اسکاؤٹس سیکریٹری سید اختر میر نے کلمات استقبالیہ پیش کرتے ہوئے ٹیکا اور آئی ایچ ایچ کی جانب سے فراہم کی جانے والی ریسکیو تربیت کے تمام مراحل کی تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ٹیکا کے پاکستان میں سابق سربراہ حلیل ابراہیم کے اس مشن کو معشو ق پوسا نے مکمل کیا اور ان کی خواہش ہے کہ اس تربیت کے بعد عملی تربیت اور پریکٹس کا سلسلہ جاری رہے تاکہ اس ٹیم میں مزید بہتری اور تیزی آجائے۔

ملک بھر سے سے مزید