کراچی (بابر علی اعوان) سندھ میں ریبیز سے ایک اور ہلاکت رپورٹ ہوگئی ہے۔ لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے45سالہ غلام مدنی ریبیز کے باعث جناح اسپتال کراچی میں انتقال کر گئے، جس کے بعد رواں سال جناح اسپتال میں ریبیز سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے جبکہ انڈس اسپتال میں اس سال اب تک 9 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔ جناح اسپتال کراچی کے شعبہ حادثات کے انچارج ڈاکٹر عرفان صدیقی کے مطابق غلام مدنی کو دو ماہ قبل ایک آوارہکتے نے کاٹا تھا، تاہم انہوں نے اینٹی ریبیز ویکسین نہیں لگوائی۔