پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور میں مختلف واقعات میں چار افراد جاں بحق ہو گئے تہکال پولیس کے مطابق تہکال میں قافلہ روڈ نزد مغل مارکیٹ سابقہ دشمنی پر 38سالہ راضی خان ولدگل خان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ،زین خان ساکن تہکال پایان نے بتایاکہ وہ بھائی راضی خان اورفخرامام کے ہمراہ ورکشاپ سے فارغ ہوکرپیدل جارہے تھے جب ان پر فائرنگ کی۔پولیس نے ملزمان امین اللہ، فرمان اللہ اور یوسف کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔اسی طرح دوسرے واقعہ میں فریقین ایک دوسرے کیخلاف مورچہ زن ہوکر فائرنگ کررہے تھے جس کے نتیجے میں راہگیر ریسکیواہلکار فواد اللہ ولد شیر اکبراور اس کا چچاجاوید خان گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے،۔ تھانہ شاہ پور پولیس کو شنواری ٹاؤن سے عنایت عرف غمے کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی ہے مقتول آئس کا نشہ کرتا تھا ، پہاڑی پورہ سیٹھی ٹاؤن میں جلال جاوید نے خود کو پھانسی دیکر موت کو گلے لگالیا ، اسلامیہ کالج کے ہاسٹل میں طالب علم ذاہد پر اسرار طور پر جاں بحق ہو گیا۔