• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر میں جاری بے چینی کشمیر کاز اور پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہی ہے، بلاول

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں جاری بے چینی کشمیر کاز اور پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہی ہے، تمام سیاسی شکایات اور اختلافات کا حل جمہوری، آئینی اور پرامن ذرائع سے نکالا جانا چاہیے ،یہ صورتحال دشمن عناصر اور بھارت-اسرائیل گٹھ جوڑ کو اپنے مقاصد کے لیے اس سے فائدہ اٹھانے کا ایک غیر ضروری موقع بھی فراہم کر رہی ہے۔انہوں نے کہا میں تمام مظاہرین سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے احتجاج کو پرامن طور پر ختم کریں۔ جن افراد نے قانون کو اپنے ہاتھ میں لیا ہے انہیں چاہیے کہ وہ خود کو مقامی حکام کے حوالے کریں اور قانونی عمل کو اپنا راستہ اختیار کرنے دیں۔اسلام آباد معاہدے پر دستخط کا قریب آ جانا ایک تاریخی لمحہ ہے۔ ایسے وقت میں جب عالمی توجہ مضبوطی سے پاکستان پر مرکوز ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پارلیمان اور سیاسی عمل، نہ کہ سڑکیں، ایسے مسائل کو اٹھانے اور حل کرنے کے مناسب فورمز ہیں۔

اہم خبریں سے مزید