• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینٹ خزانہ کمیٹی، جعلی انوائسز اور ڈیجیٹل انٹیگریشن نہ کرنے والوں پر بھاری جرمانوں کی تجاویز منظور

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ،کامرس رپور ٹر ، آن لائن ) سینٹ قائمہ کمیٹی خزانہ نے جعلی انوائسز اور ڈیجیٹل انٹیگریشن نہ کرنے والوں پر بھاریجرمانوں کی تجاویز منظور کر لی،سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس میں ایف بی آر کے ڈیجیٹل نظام میں کاروباری اداروں کو شامل نہ کرنے پر 10لاکھ روپے تک جرمانے اور مسلسل خلاف ورزی پر 50 لاکھ روپے تک اضافی جرمانے کی تجاویز منظور کر لی گئیں،کمیٹی نے شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس اور انسدادِ دہشتگردی کارروائیوں کیلئے درکار بلٹ پروف گاڑیوں کی درآمد پر سیلز ٹیکس استثنی ٰ کی منظوری دیدی،منظور شدہ طریقہ کار کے تحت ایسی گاڑیوں کی درآمد کیلئے وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ دونوں کی منظوری لازمی ہوگی۔

اہم خبریں سے مزید