اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ صوبوں کے ساتھ این ایف سی سے ہٹ کر اریجمنٹ کی گئی ہے، این ایف سی سے متعلق جو بھی فیصلہ ہوگا مشاورت اور اتفاق رائے سے ہوگا، ہم نے ریونیو کلیکشن 7 ٹریلین سے شروع کی تھی اس جون میں 13 ٹریلین تک پہنچیں گے، ٹیکس کلیکشن کا جو ٹارگٹ ہم نے رکھا ہے اس کو حاصل کیا جاسکتا ہے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ صوبوں نے مدد کیلئے حامی بھری جس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔