اسلام آباد( جنگ نیوز) وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے انتخابات ملتوی یا آگے بڑھانے کا فیصلہ تمام سیاسی جماعتوں کےاتفاق سے ہونا چاہیے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کا مینڈیٹ ہے کہ وہ اس پر کیا رائے قائم کرتی ہے۔