لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے درمیان فرانس کے شہر نیس میں ہونے والی ملاقات میں رافیل لڑاکا طیاروں کی خریداری کے حوالے سے کوئی نئی پیشرفت یا معاہدے کا اعلان نہیں کیا گیا۔ بھارتی خارجہ سیکریٹری وکرم مسری نے دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے حوالے سے میڈیا بریفنگ میں رافیل ڈیل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اس پروگرام پر بات چیت آگے بڑھ رہی ہے۔