اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) کفایت شعاری اقدامات کے باوجودحکومتی امورچلانے کے خرچوں میں مزیداضافےکا ہدف مقررکردیا گیا۔ رواں مالی سال دو ہزار پچیس، چھبیس کے اصل ہدف کے مقابلےمیں آئندہ مالی سال دو ہزارچھبیس، ستائیس کےلیےحکومتی امورچلانےکےاخراجات میں ایک سو ارب روپے اضافے کے ساتھ ایک ہزار اکہتر ارب روپے کا ہدف رکھا گیا ہےجبکہ رواں مالی سال کےمقررہ ہدف کےمقابلے میں حکومتی امور چلانے کے اخراجات میں پچاس ارب روپے اضافےکا تخمینہ بھی لگایا گیا ہے ۔