• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ ٹیکسوں کا سونامی ثابت، عوام کو مزید غربت کی دلدل میں دھکیل دیگا، پی ٹی آئی

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی بجٹ برائے مالی سال 2026-27 کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ بجٹ ٹیکسوں کا سونامی ثابت ہو گا اور پہلے ہی مہنگائی اور غربت کا شکار کروڑوں پاکستانیوں کو مزید غربت کی دلدل میں دھکیل دے گا،شہباز شریف پی پی اور ن لیگ طرز کے میثاق جمہوریت کی توقع پی ٹی آئی سے نہ رکھیں۔ پی ٹی آئی نے واضح کیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان ہونے والے میثاقِ جمہوریت جیسی کسی مفاہمتی دستاویز کی توقع تحریک انصاف سے نہ رکھیں، اتوار کو پی ٹی آئی کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی سردار لطیف کھوسہ نے تیمور خان جھگڑا، مبین عارف جٹ اور رانا عاطف کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر مبنی اور اشرافیہ نواز بجٹ عوامی مشکلات میں مزید اضافہ کرے گا۔

اہم خبریں سے مزید