• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میثاق معیشت اور میثاق جمہوریت کی پیشکش پر کھڑے ہیں، بجٹ ریلیف پر مبنی، عطا تارڑ

اسلام آباد( ایوب ناصر/عاصم جاوید/ راحت منیر) وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت نے معیشت کو استحکام کی راہ پر گامزن کرتے ہوئے عوام کو ریلیف پر مبنی بجٹ دیا ہے، پوری دنیا میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امن کیلئے کاوشوں کوسراہا جارہا ہے، پاکستان معاشی استحکام کے بعد ترقی اور خوشحالی کی نئی منزل کی جانب بڑھ رہا ہے، مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر آ چکی ، سبز پاسپورٹ کو دوبارہ عزت حاصل ہو رہی ہے،جب ہم اپوزیشن بینچوں پر تھے تب بھی میثاق معیشت اور میثاق جمہوریت کی بات کی اور آج بھی میثاق معیشت اورمیثاق جمہوریت کی پیشکش پر کھڑے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید