• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی ترقی بااختیار مقامی قیادت اور نئے صوبوں میں ہے، مقررین

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیرِ اہتمام دی ڈائیلاگ کراچی کے عنوان سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ کراچی کی بقاء اور ترقی مقامی قیادت کو مالیاتی و انتظامی طور پر بااختیار بنانے آرٹیکل 140-اے کے حقیقی نفاذ اور نئے انتظامی صوبوں کی تشکیل سے ہی ممکن ہے۔ ایم کیو ایم کے چیئر مین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی میں آج جو کچھ بھی ترقی نظر آتی ہے وہ ایم کیو ایم ہی کی مرہونِ منت ہے، سابق گورنر معین حیدر نے کہا کہ جعلی ڈگریوں اور ڈومیسائل کے ذریعے یہاں کے نوجوانوں کے حقوق غصب کئے جا رہے ہیں،جاوید حنیف نے کہا کہ لاڑکانہ میں بیٹھے لوگ اس شہر کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کر سکتے، بیرسٹر شاہدہ جمیل نے کہا کہ شہر کا کوئی بھی ادارہ رشوت خوری سے پاک نہیں ہے، کوٹہ سسٹم اس شہر کیلئے ناسور ثابت ہوا۔ تقریب سے محمد حسن بخشی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے کراچی کی موجودہ حالتِ زار کو ملک کے لئے ایک بڑا المیہ قرار دے دیا۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے واضح کیا کہ آئینِ پاکستان کی حدود میں رہتے ہوئے شہری علاقوں پر مشتمل نیا صوبہ بنانا وقت کی ناگزیر ضرورت ہے۔جاوید حنیف نے کہا کہ کراچی کو چلانے والوں کا تعلق اس شہر سے نہیں ہے بلکہ اسے دقیانوسی طریقوں سے ایک ٹھیکے کے طور پر چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔معین الدین حیدر کا کہنا تھا کہجعلی ڈگریوں اور ڈومیسائل کے ذریعے یہاں کے نوجوانوں کے حقوق غصب کئے جا رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید