کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کراچی میں ترقی پیپلزپارٹی کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ ایم کیو ایم سے پہلے والا کراچی بھتہ خوری، کھالوں کے لئے قتل، بوری بند لاشوں، لسانی تعصب سے پاک تھا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی کسی ایک جماعت کی جاگیر نہیں، ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، ایم کیو ایم سے پہلے کراچی میں دہشت اور خوف نہیں بلکہ زندگی کی خوشبو ہوتی تھی۔عوام تاریخ سے ناواقف نہیں، جانتے ہیں کہ کس نے شہر کو امن دیا اور کس نے شہر کو بوری بند لاشیں دیں۔