کراچی ( اسٹاف رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں اضافے کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 10800 روپے فی تولہ کے اضافے سے 4 لاکھ 55 ہزار 136 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 9720 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 89 ہزار 600 روپے ہو گئی ہے ،پیر کو مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی 230 روپے فی تولہ کے اضافے سے 7509 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی ہے۔