اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ جولائی دو ہزار پچیس سے لیکر اپریل دو ہزار چھبیس کے دوران سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے مجموعی نقصانات دو سو چھبیس ارب روپے پر پہنچ گئے، رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے مجموعی نقصانات میں گذشتہ سال کے اسی مدت کے مقابلے میں چھیاسٹھ ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس میں ڈسکوزکی نااہلی اورچوری کی مد میں نقصانات ایک سو انہتر ارب روپے اوربجلی وصولیوں کےنقصانات ستاون ارب روپے رہے۔