ملتان( سٹاف رپورٹر)اتحاد اہل سنت فورم ملتان کے مذہبی رہنما ملک محمد رفیق کے زیر اہتمام خلیفۃ المسلمین حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے یکم محرم الحرام کو یوم شہادت کے سلسلے میں چونگی نمبر 9سے مدرسہ تحفظ ختم نبوت حضوری باغ روڈ تک مدح صحابہؓ ریلی نکالی گئی جس میں معروف سیاسی و مذہبی رہنما ملک طاہر ڈوگر،ملک عبدالصمد ڈوگر، رانا ہاشم،مولاناایاز الحق قاسمی، زکریا قریشی، مولانا جلیل الرحمن بہلوی،مولانا ابوبکر فاروقی‘ راؤ مظہر الاسلام، علامہ خالد فاروقی، انجینئر اشفاق احمد بخاری،مفتی قاسم قاسمی،مولانا اجمل فاروقی‘ قاری عبدالقادر جیلانی،قاری عبدالرحیم ودیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جرنیل اہل سنت مولانا پیر مسرور نواز جھنگوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت خلیفۃ المسلمین حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے یوم شہادت کے سلسلے میں یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا سرکاری سطح پر اعلان کرے حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے دین اسلام کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کر دیا اور جنگ لڑے بغیر بیت المقدس کو آزاد کرایا ۔ مذہبی رہنما ملک محمد رفیق نے کہا کہ ہم مولانا پیر مسرور نواز جھنگوی کے نیک مقصد کی تکمیل کے لیے اپنا تن من دھن ہمہ وقت قربان کرنے کو تیار ہیں ۔ ہم ریلی میں شامل شرکاء کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے مدح صحابہ ریلی میں شرکت کر کے ثابت کر کے حکومتی ایوانوں کو بتا دیا ہے کہ خلفائے راشدین کے ایام پر سرکاری سطح پر عام تعطیل کا اعلان کیا جائے اس موقع پر مولانا ابوبکر فاروقی، انجینئر اشفاق احمد بخاری نے کہا کہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے نقش قدم پر چل کر ہم کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔